ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / صدر اسمبلی تحلیل کرکے قومی قیادت کی میٹنگ طلب کریں : بھیم سنگھ

صدر اسمبلی تحلیل کرکے قومی قیادت کی میٹنگ طلب کریں : بھیم سنگھ

Sat, 14 Jul 2018 23:26:36    S.O. News Service

جموں :14/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ، اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزیکیوٹیو چیرمین اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسربھیم سنگھ نے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے ہندستانی آئین کی دفعہ 370کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں ایمرجنسی کا اعلان کرنے اور ریاستی گورنر کو اسمبلی تحلیل کرکے ریاست میں امن کی بحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے صدر سے ریاست کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے مداخلت کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست امن وقانون کی بحالی کے لئے تمام انتظامی اور پولیس حکام کو خود سے اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔انہوں نے ریاست کی تمام حکمراں سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس، کانگریس ، بی جے پی یا پی ڈی پی کی ایمانداری پر شبہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سابقہ حکمراں جماعتوں نے گزشتہ 70برسوں میں ریاست کو لوٹنے کا ہی کام کیا ہے اور یہی ریاست کے موجودہ حالات کے لیے ذمہ دارہیں۔انہوں نے کہاکہ صدر جمہوریہ ہی واحد ایسی طاقت ہیں جو ہندستانی آئین کے تحت ریاستی امور میں مداخلت کرسکتے ہیں وہی ایسی طاقت ہیں جو ریاست میں مختصر مدت کے لئے ایمرجنسی نافذ کرسکتے ہیں جس سے خودغرض، بدعنوان، فرقہ پرست اور ناپسندیدہ قیادت کو ڈسپلن میں رکھا جاسکے اورجموں وکشمیرکے لوگ بلاکسی خوف و خطر کے پرامن زندگی جی سکیں۔


Share: